ماں کی تکلیف سے دلبرداشتہ ۱۶سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی
کاماریڈی (سیدکوثرعلی )شہر کے عثمان پورہ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں کسی کے موجود نہ ہونے کے دوران 16 سالہ لڑکے نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ واقعہ سے پورے علاقے میں غم کی لہر دیکھی گئی یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔پولیس اور اہل خانہ کے مطابق عثمان پورہ کے رہنے والے محمد عرفان صدیقی کی اہلیہ عرفانہ کے پاؤں میں فریکچر ہونے کے باعث انہیں ہفتہ کی دوپہر کاماریڈی سرکاری دواخانے میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران ان کا چھوٹا بیٹا عبدالصمد گھر میں اکیلا تھا۔رات تقریباً 8:40 بجے بڑا بیٹا عبدالسلام گھر پہنچا تو دروازے بند تھے۔ دروازہ کھول کر اندر جانے پر بیڈروم میں عبدالصمد کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ فوری طور پر والدین کو اطلاع دی گئی۔ اہل خانہ نے اسے پھندے سے اتار کر کاماریڈی سرکاری دواخانے منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ لڑکا مقامی جیوادان ہای اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا اطلاع ملتے ہی جیوادان ہای اسکول کا پورا عملہ بشمول فادر متاثرہ کے مکان پہنچکراپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے پرسہ دیااور آج انکے غم میں گہرے دکھ سے اظہار تعزیت کیلئے جیوادان ہای اسکول بند رکھا۔
پولیس مقدمہ درج کرکے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مصروف تحقیقات ہے

إرسال تعليق