Top News

اپنی اسکول کا قرض چکانے لوٹے شبیر علی

:اپنی اسکول کا قرض چکانے لوٹے شبیر علی،اسکول کی ترقی کیلئے 5 کروڑ منظور، پرانی یادوں میں ہوئے جذباتی

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ)کاماریڈی کے فرزند، سابق وزیر و ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے اپنے طالب علمی کے دور کے اسکول ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول کاماریڈی کا دورہ کرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کیں۔ سال 1971 میں اسی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے شبیر علی نے پرانی عمارت کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور اپنے سابق کلاس روم میں کچھ دیر بیٹھ کر بچپن کے دنوں کو یاد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اسکول ان کیلئے صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ان کی زندگی کی بنیاد رکھنے والی جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کتنی ہی بلندی حاصل کرلی جائے، لیکن جس اسکول نے زندگی سنواری ہو، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اسکول کی ترقی کیلئے 5 کروڑ روپےمحمد علی شبیر نے بتایا کہ اسکول کی ضروریات کو چیف منسٹر کے علم میں لاتے ہوئے 5 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منظور کرائے گئے ہیں۔ پرانی عمارت کو منہدم کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت تعمیر کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اسکول میں جدید لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل کلاس رومز اور دیگر جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی ترقی کیلئے ضرورت کے مطابق اپنی جانب سے بھی تعاون کریں گے۔سابق طلبہ سے پُرتپاک ملاقات اس موقع پر محمد علی شبیر نے اپنے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے سابق طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور کے واقعات، اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ گزرا وقت یاد کرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کیں۔کئی برس بعد پرانے دوستوں کے ایک مقام پر جمع ہونے سے اسکول کا ماحول جذباتی اور خوشگوار ہوگیا۔ شبیر علی نے کہا کہ ’’عمارت تبدیل ہوجائے گی، لیکن اس اسکول کی جانب سے ملنے والی یادیں ہمیشہ دل میں زندہ رہیں گی۔‘‘سابق طلبہ نے محمد علی شبیر کی جانب سے اپنے تعلیمی ادارے کی ترقی کیلئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے اسکول کو نہ بھولنے اور نئی نسل کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔اس موقع پر میونسپل چیئرپرسن امارانی سرینواس، لائبریری چیئرمین مددی چندرکانت ریڈی، کیلا سرینواس، محمد الیاس، پندلا راجو کے علاوہ سابق طلبہ اور دیگر موجود تھے





Post a Comment

أحدث أقدم