Top News

بانسواڑہ میں سابق سرپنچ کی پراسرار موت سے سنسنی

 

بانسواڑہ میں سابق سرپنچ کی پراسرار موت سے سنسنی، پرانی دشمنی میں قتلِ کا شبہ بیوی کی درخواست پر پولیس تحقیقات جاری

      ( بانسواڑہ نامہ نگار احمد محی الدین)

 حلقہ اسمبلی بانسواڈہ کے ورنی منڈل کے تگڑے پلی گاؤں کے سابقہ سرپنچ ایم وینکٹیشورلو (50) سالہ کی مشتبہ حالت میں موت نے علاقہ میں سنسنی پھیلادی،تفصیلات کے مطابق منگل کےروز مقامی لوگوں نے انہیں گاؤں کے مضافات میں واقع انکے کھیت کے پاس شدید زخمی حالت میں پڑا ہوا پایا  فوری ورنی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچکر صورتحال کا جائزہ لیامقامی ذرائع کے مطابق کھیت کی سرحدی تنازعہ اور پرانی سیاسی و خاندانی رنجشوں کو اس واقعہ کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ ورنی سرکل انسپکٹر کرشنا نے بتایا کہ متوفی کی بیوی رکم بائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ہر زاویہ سے تحقیقات شروع کردی 

بتایا جاتا ہے کہ متوفی تگڑے پلی گاؤں کے ایک مرتبہ ایم پی ٹی سی، اور دو مرتبہ سرپنچ، کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ افراد خاندان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سابقہ سرپنچ کو قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیا گیا اور انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہر زاویے سے اس کی تحقیقات کرتے ہوئے انصاف دلانے کامطالبہ کیا ،پولیس نے نعش کو تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے ورنی سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور  تحقیقات شروع کر دی ہے۔





Post a Comment

أحدث أقدم