کاماریڈی میں ڈی ایم اے سی کا اجلاس، 155 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز کی منظوری
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ)ضلع میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی (ڈی ایم اے سی) کا اجلاس بدھ کے روز کلکٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین اور ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ ایڈیشنل کلکٹر و انچارج ڈی پی آر او این۔ وائی۔ گری نے اجلاس کے رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔آن لائن درخواستیں داخل کرنے والے صحافیوں کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے اہل امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ کمیٹی نے تیسرے مرحلے میں 155 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ ضلع میں اب تک تقریباً 500 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز فراہم کیے جاچکے ہیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے اور اہل تمام صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔بعد ازاں کمیٹی کے ارکان نے ضلع کلکٹر آشیش سنگوان کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان رجنی کانت، راجندر ناتھ، محی الدین، عابد حسین، ششی دھر، چندرشیکھر اور وینو نے شرکت کی

إرسال تعليق