کاماریڈی کے پالونچہ علاقہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے خاتون ہلاک، 4 زخمی

 کاماریڈی کے پالونچہ علاقہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے خاتون ہلاک، 4 زخمی

کاماریڈی، 16 ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ)

کاماریڈی ضلع کے پالوانچہ منڈل کے مضافاتی علاقے میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ مزید چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کاماریڈی سے کریم نگر جانے والی آر ٹی سی بس نے پالوانچہ کے مضافات میں چکاپور گاؤں سے کاماریڈی کی سمت آنے والے ایک آٹو کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار سچترا نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر کاماریڈی سرکاری ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے نظام آباد اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے

Post a Comment

أحدث أقدم