قومی یکجہتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے مفتی عمر بن عیسی کی عوام سے اپیل
نامہ نگار احمد معی الدین
مدرسہ عبداللہ بن عباس بانسواڑہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 27 ستمبر بعد نماز مغرب مارکیٹ یارڈ گنج میں منعقد ہونے والے قومی یکجہتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل مفتی عمر بن عیسی بانی مدرسہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی۔آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس بانسواڑہ میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عمر بن عیسی نے کہا کہ قومی یکجہتی جلسہ منعقد کرنے کا اہم مقصد ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی آپس میں بھائی بھائی ہیں کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور اس گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جلسے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔ انہوں نے شہر بانسواڑہ کے علاوہ اطراف و اکناف کی عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر جلسے کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر بلدیہ کونسلر خالق شادی خانہ، چیئرمین حافظ عبدالوہاب، کانگریس کے سینئر قائد علی بن عبداللہ افروز کے علاوہ حفاظ و علماء موجود تھے


إرسال تعليق