غیر قانونی طور پر لیوٹ کیے جانے والے پلاٹوں کو نہ خریدیں
گھر کی تعمیر کی اجازت نہیں ملی گی
بانسواڑہ بلدیہ کے اجلاس میں کونسلروں کا عوام سے اپیل
(Telanganadailynews)
ائے دین چند روپیوں کی خاطر ہر ادمی ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہوئے اپنی جیب بھرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں کیا غریب کیا امیر ہر کوئی دھوکے بازوں کی لپیٹ میں اتے ہوئے دھوکہ کھا رہے ہیں ،اج بانسواڑہ بلدیہ کی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جسمیں بلدیہ کے ممبروں کی جانب سے چیئر پرسن اور کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کے معصوم عوام لاکھوں روپے لگا کر بانسواڑہ میں پلاٹ خریدنے کے بعد انہیں بلدیہ کی جانب سے گھر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں ،کونسلر محمد حکیم کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا گیا ،کہ معصوم عوام کو ریل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے افراد کی جانب سے دھوکہ دے کر نالہ کنورشن کر تے ہوے عہدے داروں کو روپیوں کا لالچ دے کر رجسٹریشن کراتے ہوئے پلاٹوں کو فروخت کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عوام لاکھوں روپے دے کر دھوکہ کھا رہی ہے ،اور اس طرح کے پلاٹوں کو بلدیہ کی جانب سے گھر کی تعمیر کے اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے ،لہذا اس طرح کے غیر خانونی رجسٹریشن کوروکا جائے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ،ڈی،ٹی، پی ،سی،کا منظور کردہ پلاٹ خریدے ،تاکہ بلدیہ سے گھر کے تعمیر کے لیے باسانی اجازت مل سکے






Post a Comment