Top News

*بانسواڑہ نرسنگ کالج کو تلنگانہ میں بیسٹ ایوارڈ - زرعی مشیر پوچارم سرینواس ریڈی کی کوششیں رنگ لائیں*



 *بانسواڑہ نرسنگ کالج کو تلنگانہ میں بیسٹ ایوارڈ - زرعی مشیر پوچارم سرینواس ریڈی کی کوششیں رنگ لائیں*

*بانسواڑہ / کاماریڈی :* حلقہ بانسواڑہ کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، بانسواڑہ کے سرکاری نرسنگ کالج کو 7 جون کو ریاست تلنگانہ کے بہترین کالج کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

آج نرسنگ کالج کا دورہ کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین وائی کرشنا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانسواڑہ کا نرسنگ کالج آج پورے تلنگانہ میں اپنی بہترین کارکردگی، بہترین رزلٹ اور بہترین انتظامات کی وجہ سے نمبر ون بنا ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کا بڑا کالج ضلع ہیڈ کوارٹر پر ہوتا ہے، لیکن سابق اسپیکر اور موجودہ زرعی مشیر *پوچارم سرینواس ریڈی* کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ کالج بانسواڑہ کو ملا ہے۔ یہ ان کا حلقہ بانسواڑہ سے محبت کا ثبوت ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

کرشنا ریڈی نے مزید کہا کہ ایم ایل اے پوچارم سرینواس ریڈی اس کالج کو تلنگانہ میں واحد *مکمل فری نرسنگ کالج* کے طور پر چلوا رہے ہیں، جس سے غریب طلباء کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بانسواڑہ ترقی کا ماڈل بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر اضلاع سے لوگ یہاں ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔ آج نارائن کھیڑ سے ایک خصوصی وفد بانسواڑہ نرسنگ کالج پہنچا، وفد نے کالج کے تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا، لیب، کلاس روم، ہاسٹل اور تدریسی نظام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے

وفد نے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زرعی مشیر پوچارم سرینواس ریڈی کی ستائش کی اور کہا کہ بانسواڑہ میں جو ترقی ہوئی ہے وہ دوسرے حلقوں کے لیے ایک مثال ہے۔

اس موقع پر سوسائٹی چیئرمین نے کالج کے اسٹاف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کا اسٹاف دن رات محنت کر کے بہترین رزلٹ دے رہا ہے، ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر مقامی قائدین، کالج کا عملہ، طلباء اور دیگر معززین موجود تھے۔

Video 👇👇



Post a Comment

أحدث أقدم