کمیٹی کے احباب اپس میں اتحاد خلوص سے کام کریں اللہ کی مدد ضرور ائے گی، مولانا اسماعیل صاحب کی نو منتخب کمیٹی کو تلقین
نامہ نگار احمد محی الدین
ہندوستان کی مشہور و معروف دینی شخصیت حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب نوساری نقشبندی گجرات جو گزشتہ چند روز سے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر اصلاحی و تبلیغی دورہ پر ہیں، انہوں نے آج جمعہ کے موقع پر جامع مسجد بانسواڑہ میں خطاب فرمایا
مولانا نے اپنے جمعہ کے بیان میں فرمایا کہ اللہ کی جانب سے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں اس پر راضی رہنا چاہیے کیونکہ اللہ نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے اور وہ بندے کے حق میں وہی فیصلہ فرماتا ہے جو اس کے لیے بہتر ہو۔ اگر کسی کام میں تاخیر ہو تو اس پر ناشکری نہیں کرنی چاہیے اور نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے کیونکہ اللہ نے رزق نمازوں میں رکھا ہے۔ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے والے بنیں تو ہمارے حق میں اللہ کی طرف سے بہتر فیصلے ہوں گے
اس موقع پر جامع مسجد بانسواڑہ کی نو منتخب کمیٹی کے صدر جناب رضوان صاحب کی جانب سے مولانا کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس پر مولانا نے نو منتخب کمیٹی کو تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ کمیٹی کے تمام احباب آپس میں اتحاد، اتفاق اور خلوص کے ساتھ کام کریں تو اللہ کی مدد ضرور آئے گی اور جو بھی فیصلہ ہو اتفاق رائے سے کریں
اس موقع پر جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد علی صاحب، نائب صدر نعیم (دکن آٹو موبائل)، معتمد التمش صاحب (اعتماد رپورٹر)، اسد بن محسن، عاطف حسین اور کمیٹی کے دیگر ذمہ دار احباب موجود تھے۔



إرسال تعليق