سی پی ایس کا خاتمہ، او پی ایس کا فوری نفاذ کیا جائے،اساتذہ تنظیموں کا احتجاج، حکومت سے مطالبہ
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): تلنگانہ ٹیچرس یونین (ٹی ٹی یو) اور راشٹریہ اُپادھیائے پنڈت پریشد (آر یو پی پی) نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (سی پی ایس) کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے تمام ملازمین اور اساتذہ کے لیے پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) نافذ کی جائے۔
بانسواڑہ گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ اساتذہ کے تربیتی کیمپ کے دوران وقفہ کے وقت اساتذہ نے احتجاج کیا، جس میں ٹی ٹی یو کے ضلع جنرل سکریٹری کامبلے گوپال اور آر یو پی پی کے ضلع صدر این ارون کمار نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمین اور اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 52 فیصد فٹمنٹ کے ساتھ نئے پی آر سی کا اعلان کیا جائے، تمام بقایہ ڈی اے جاری کیے جائیں، سی پی ایس کو منسوخ کرکے او پی ایس نافذ کیا جائے، زیرِ خدمت اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی میں کامیابی کا معیار 35 فیصد مقرر کیا جائے، جی او نمبر 25 میں ترمیم کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کی مجوزہ بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ابتدائی مدارس کو مزید ستحکم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اساتذہ تنظیموں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو ریاست بھر میں احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا

Post a Comment