Top News

کاماریڈی کے پنٹیا کی روبوٹک سرجری کامیاب، تین دن میں گھر روانہ، یشودا اسپتال کا کارنامہ

 


کاماریڈی کے پنٹیا کی روبوٹک سرجری کامیاب، تین دن میں گھر روانہ، یشودا اسپتال کا کارنامہ

کاماریڈی(سیدکوثرعلی

)کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے پنٹیا گھٹنے کی ہڈی کا گودا گھس جانے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے تھے۔ چوتھے مرحلے کی اس تکلیف کے ساتھ وہ یشودا اسپتال سے رجوع ہوئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد روبوٹک سرجری کی ضرورت بتائی۔ مریض کو سرجری کے طریقۂ کار سے مکمل طور پر واقف کرانے کے بعد روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیاب آپریشن کیا گیا اور تین دن تک ضروری تربیت و نگہداشت فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کے ذریعے مریض کو بعض صورتوں میں ایک ہی دن میں گھر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس طریقۂ علاج میں خون کا ضیاع نہایت کم ہوتا ہے اور امپلانٹس کو درست مقام پر نصب کرنے میں زیادہ سہولت رہتی ہے۔ سرجری کے بعد مریض کو معمول کی زندگی کی طرف واپسی میں اعتماد اور حوصلہ ملتا ہے۔روبوٹک ٹیکنالوجی سے پیچیدہ آپریشن بھی ممکن

ڈاکٹر نے بتایا کہ روبوٹک سرجری صرف جوائنٹ ریپلیسمنٹ تک محدود نہیں بلکہ پیچیدہ اور نازک سرجریز بھی روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دی جارہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کا سڑک حادثے میں ٹانگ زخمی ہونے کے بعد خون کی روانی رک گئی تھی۔ یشودا اسپتال میں روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی کامیاب سرجری کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یشودا سکندرآباد برانچ میں اب تک روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے 10 ہزار سے زائد سرجریز کامیابی سے انجام دی جاچکی ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ ہر ماہ تیسرے بدھ کو کاماریڈی برانچ میں دستیاب رہیں گے اور صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

اس موقع پر میڈیکل کلینک منیجر سرینواس اور مریض پنٹیا بھی موجود تھے

Post a Comment

أحدث أقدم