Top News

پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں جدید طبی طریقے دستیاب: ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو

 

پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں جدید طبی طریقے دستیاب: ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ):

کاماریڈی ضلع مرکز میں واقع یشودا او پی سنٹر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ سوما یاجولو نے پاؤں اور ٹخنے کے علاج میں دستیاب جدید طبی طریقوں سے واقف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ جدید اسکیننگ طریقوں کے ذریعہ بیماری یا چوٹ کی درست تشخیص کرتے ہوئے مریض کو ضرورت کے مطابق مؤثر علاج فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انویسیو سرجری، جدید ترین امپلانٹس اور تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ پاؤں کی چوٹوں، ہڈیوں کے فریکچر اور پاؤں کی ساختی خرابیوں کا بہتر علاج ممکن ہے۔ضرورت پڑنے پر ٹخنے کے جوڑ کی تبدیلی (Ankle Joint Replacement) کے ذریعہ مریض کی چال اور نقل و حرکت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر آدتیہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ پاؤں یا ٹخنے کے درد کو نظرانداز نہ کریں اور ابتدائی مرحلے میں ہی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ کے دوسرے منگل کو کاماریڈی یشودا میڈیکل سنٹر میں دستیاب رہیں گے، لہٰذا عوام اس سہولت سے استفادہ کریں

Post a Comment

أحدث أقدم