سی آئی ٹی یو ضلع جنرل سکریٹری نور جہاں کا انتقال

 آج شام تک جسد خاکی عوامی دیدار کے لیے رکھا جائے گا

(Telangana Daily News-Banswada)

سی آئی ٹی یو کی ضلع جنرل سکریٹری اور سی پی ایم کی سینئر قائد نور جہاں بیگم آج دوپہر انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علالت کے باعث زیر علاج تھیں۔

مرحومہ کا جسد خاکی عوامی دیدار کے لیے آج شام 6 بجے تک نام دیواڑہ میں واقع پارٹی دفتر میں رکھا جائے گا۔ بعد ازاں کل دوپہر 12 بجے بانسواڑہ میں ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ نور جہاں کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔یہ نیکسلائٹ تحریک سے بھی وابستہ تھی، عام زندگی بسر کرنے کے لیے تحریک سے علہدگی اختیار کرنے کے بعد سی پی ایم سے وابستہ ہوتے ہوئے سی ائی ڈی یو کے ذریعے تحریک چلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا تھا


Post a Comment

Previous Post Next Post