Top News

کاماریڈی میں بی ایل او کے رویہ کے خلاف اڈشنل کلکٹر سے شکایت.

 


کاماریڈی میں بی ایل او کے رویہ کے خلاف اڈشنل کلکٹر سے شکایت

 نیہا عظمہ بیگم نے کیا غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ 

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کاماریڈی و صحافیوں کی ٹیم کی موجودگی میں عظمیٰ اور ان کی بہن نہا نے ایڈیشنل کلکٹر، کاماریڈی کو ایک تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے بوتھ لیول آفیسر (BLO) محترمہ ٹھاکر انیتا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی ایل او نے نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے بدزبانی کی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ بی ایل او اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر دھمکیاں دیں، جبکہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) فارم فراہم کرنے میں غیرضروری تاخیر کی گئی۔درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ امتیازی نوعیت کے ریمارکس کیے گئے اور اس واقعہ کے بعد ایک پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ شکایت گزاروں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے معاملے کی شفاف، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور جو بھی قصوروار ثابت ہوں، ان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے۔شکایت میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس معاملے کی غیرجانبدارانہ جانچ کرائی جائے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے ۔ واضح رہے کہ سیلانی بابا کالونی کاماریڈی کی ساکن عظمہ بیگم اپنا انیو مریشن فارم حاصل کرنے کے لئے متعلقہ بی ایل او انیتا کے ہاں گزشتہ 4 یوم سے چکر لگا رہی تھی جو کہ ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی جب سختی سے فارم مانگا گیا تب انتا برہم ہوگئی، فارم تو انہیں مہیا کیا گیا لیکن ساتھ میں انتیا، انکے شوہر اور بیٹے نے ان کے ساتھ بدکلامی ہوی یہاں تک کے عظمہ بیگم کو بنگلہ دیشی اور روہنگیا واپس بھیجنے کی تک دھمکی دیدی - اور الٹا بی ایل او انیتا نے پولس اسٹیشن پہنچکرعظمہ اور نیہا کے خلاف شکایت درج کروادی اور پولس نے مختلف دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کردیا بعد ازاں عظمہ نے بھی  بی ایل او کے خلاف پولس میں شکایت درج کروای لیکن ایف آی آر درج نہ کرنے پر آج  عظمہ بیگم ، نیہا نے مجلسی قائدین و  بعض صحافیوں کے ساتھ  اڈ شنل کلکٹر مسٹر گیری سے انکے چیمبر میں  ملاقات کرتے ہوے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے اور انکے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اڈشنل کلکٹر نے انھیں یہ کہتے ہوے مثبت تیقن دیاکہ وہ دونوں فریقین کو طلب کرکے  آپس میں صلح کرادینگے اس موقع پر کاماریڈی صدر مجلس عبید اللہ  جنکے ہمراہ دیگر مجلسی قائدین محمد مشرف، سلمان رضا، غلام محمد خان اور محمد ساجد کے علاوہ سینیر صحافی محمد الیاس الدین، محمد ارشد، محمد سہیل اور دیگر موجود تھے

Post a Comment

Previous Post Next Post